Engr. Latif Jan

انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ سے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے اپنی تھیسز کا دفاع آج انجینئرنگ یونیورسٹی کے وڈیو کانفرنس ہال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنارمیں کیا۔انکے کے پی ایچ ڈی ریسرچ کا موضوع “Ergodic Capacity for Mimo-RF OFDM and Outage-Error Rate Analysis using Hybrid Mimo-RF UOW Systems”تھا۔انکے پی ایچ ڈی کے سپروائزرشعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹرحسیب ظفر تھے جبکہ انکے ریسرچ ایلویشن کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ خان بابر،پروفیسر شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور/وائس چانسلر یو ای ٹی ٹیکسلا، ڈاکٹر صفدر نواز مروت،شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ، ڈاکٹر محمد آصف، شعبہ الیکٹرانکس یونیورسٹی آف پشاور اور ڈاکٹر صاحبزادہ علی محمود، چیف انفارمیشن آفیسر خیبر پختونخوا اکنامکس زون ڈیویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی شامل تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر سید وقار شاہ، چئیرمین شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ سمیت سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء کی ایک بڑی بھی موجود تھی۔