Engr. Khuram Sheraz

انجینئرنگ سے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے

اپنی تھیسز کا دفاع گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنارمیں کیا۔انکے کے پی ایچ ڈی ریسرچ کا موضوع “Spectral Investigation of Hydroclimatic Changes using Hybrid Nonparametric-wavelet Transform Method”تھا۔انکے پی ایچ ڈی کے سپروائزرشعبہ ایگریکلچرل انجینئرنگ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹرتاج علی خان تھے جبکہ انکے ریسرچ ایویلویشن کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر دولت خان، شعبہ ایگریکلچرل انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹرمجاہد خان، شعبہ سول انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اخترطارق،ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور اور ڈاکٹر غنی اکبر قومی زرعی تحقیقاتی ادارہ اسلام آباد شامل تھے۔واضح رہے کہ انجینئر خرم شیراز انجینئرنگ یونیورسٹی شعبہ ایگریکلچرل انجینئرنگ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسراور سمسٹر کوآرڈینئٹر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انجینئرشیرازکے پانچ(۵) تحقیقی مقالے مختلف قومی و بین الاقومی جریدوں میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران،طلباء اور فیلڈ انجینئرز کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔