Fahim ullah

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکے پی ایچ ڈی سکالرفہیم اللہ نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ بیسک سائنسز سے ریاضی میں پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے اپنی تھیسز کا دفاع گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی کے سینٹر فار ایڈونس سٹڈیز اِن انرجی حیات آبادکے کانفرنس ہال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنارمیں کیا۔انکے کے پی ایچ ڈی ریسرچ کا موضوع “Segmentation of Vector Valued Images: Mathematical Modeling and Simulation”تھا۔انکے پی ایچ ڈی کے سپروائزرشعبہ بیسک سائنسز کے ڈاکٹرنور بادشاہ تھے جبکہ انکے ریسرچ ایویلویشن کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام، ڈین فیکلٹی آف اڑکیٹیکچر اینڈ الائیڈ سائنسز یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹرنصرو من اللہ (ڈئرایکٹرORIC) یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر عمران عزیز، چئیرمین شعبہ ریاضی پشاوریونیورسٹی اور ڈاکٹر بصیر اللہ، جنرل منیجر NESCOMاسلام آباد شامل تھے۔واضح رہے کہ فہیم اللہ گورنمنٹ کالج پشاور میں بطورلکچرار بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر فیکلٹی ممبران اورطلباایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔