Muhammad Taufiq

پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے اپنی تھیسز کا دفاع گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنارمیں کیا۔انکے کے پی ایچ ڈی ریسرچ کا موضوع “Approximation of fractional order differential and integral equations using integral transformations and methods”تھا۔انکے پی ایچ ڈی کے سپروائزرشعبہ بیسک سائنسز کے ڈاکٹرمرجان الدین تھے جبکہ انکے ریسرچ ایویلویشن کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر امجد علی،چئیرمین شعبہ بیسک سائنسز اینڈ اسلامیات یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹرشاہدمقصود، چئیرمین شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ یو ای ٹی جلوزئی کیمپس، ڈاکٹر ارشد علی، شعبہ ریاضی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاوراور ڈاکٹر وحید الرحمٰن، پی سی ایس آئی آر شامل تھے۔محمد توفیق انجینئرنگ یونیورسٹی بنوں کیمپس میں بطورلکچرار بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ محمد توفیق کے چارریسرچ پیپرز مختلف قومی و بین الاقومی جریدوں میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران اورطلباایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔