Mehnaz

انجینئرنگ یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالر مہناز نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ بیسک سائنسزاینڈاسلامیات سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے جس کا دفاع انہوں نے آ ج انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکے وڈیو کانفرنس ہال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنار میں کیا۔ انکی پی ایچ ڈی تھیسز کا موضوع ”Meshless Simulation of Linear and Non-Linear Fractional Partial Differential Equations”تھا۔ انکی پی ایچ ڈی کے سپروائزر شعبہ بیسک سائنسز اینڈ اسلامیات کے ڈاکٹرالطاف حسین جبکہ کو سپروائزرپروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ الائیڈ سائنسز تھے۔ ان کی ریسرچ ایلویشن کمیٹی میں ڈاکٹر فیروز شاہ، شعبہ مکینیکل انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر بصیر اللہ، جنرل منیجر NESCOMاسلام آباداورڈاکٹر ارشد علی، شعبہ ریاضی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور شامل تھے۔ مس مہناز شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاورکے شعبہ ریاضی میں بطورلکچرار خدمات انجام دے رہی ہے۔واضح رہے کہ وہ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے شعبہ بیسک سائنسز اینڈ اسلامیات کی پہلی خاتون پی ایچ ڈی ہے۔اس موقع پر فیکلٹی ممبران اورطلباایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔