Engr. Irfan Ahmed

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکے پی ایچ ڈی سکالرعرفان احمد نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئر نگ سے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے اپنی تھیسز کا دفاع آج انجینئرنگ یونیورسٹی کے ویڈ یو کانفرنس ہال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنارمیں کیا۔انکے کے پی ایچ ڈی ریسرچ کا موضوع Techniques for Efficient Signal Recovery Using Compressive Sensing تھا۔انکے پی ایچ ڈی کے سپروائزرشعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئر نگ کے ڈاکٹرافتا ب خان تھے جبکہ انکے ریسرچ ایویلویشن کمیٹی میں ڈاکٹر ناصر احمد، چیئر مین شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئر نگ یو ای ٹی پشاور،ڈاکٹر سعید فہد یو نس،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ الیکٹر یکل انجینئرنگ جلوزئی کیمپس، ڈاکٹر فرمان اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر، COMSATS Attockاور ڈاکٹرخالد ذاکیم، جنر ل منیجر ایرو ویپن کمپلیکس حسن آبدال شامل تھے۔واضح رہے کہ عرفان احمدشعبہ الیکٹر یکل انجینئرنگ جلوزئی کیمپس میں بطورلکچرار بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر فیکلٹی ممبران اورطلباایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔